متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 602172
ردینا(rodiana) کا معنی اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب نمبر: 602172
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:420-283/sn=6/1442
یہ لفظ یا تو اردو عربی وغیرہ کے علاوہ کسی اور زبان کا ہے یا پھر مصحّف(بدلاہوا) ہے ، متداول اردو عربی ڈکشنری میں یہ لفظ ہمیں نہیں ملا۔ احادیث میں اچھا نام رکھنے کی ترغیب آئی ہے ؛ اس لئے بہتر ہے کہ لڑکے کے لئے انبیائے کرام اور حضرات صحابہ کے ناموں میں سے کوئی نام اور لڑکی کے لئے حضرات صحابیات یا اُمت کی برگزیدہ خواتین کے ناموں میں سے کوئی نام تجویز کرلیا جائے ، کچھ نام ذیل میں ذکر کئے جاتے ہیں: ( لڑکے کے لئے ) محمد،ابراہیم، داؤد، اسماعیل، یوسف، اسحاق، زبیر، عمر ، عمیر، ثمامہ،دحیہ، عمار، عدی، حذیفہ، عبد اللہ، عبید اللہ ،عبد المقتدر، عطاء الحنان۔(لڑکی کے لیے ) حمنہ،جویریہ،صفیہ، فاطمہ، عائشہ، سودہ، شفا جیسے حضرات صحابیات کے نام رکھ سکتے ہیں۔
عن أبی الدرداء، قال: قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: إنکم تدعون یوم القیامة بأسمائکم، وأسماء آبائکم، فأحسنوا أسمائکم․ (سنن أبی داود 4/ 287،کتابالأدب، باب فی تغییر الأسماء)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند