• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149221

    عنوان: لڑکی کا مفراح مریم یا مفراح تسنیم نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: اللہ کے فضل سے میں صاحب اولاد بننے جارہاہوں۔اگر اللہ پاک نے ہمیں لڑکی عطا فرمائی تو میں نے اس کے لئے دو نام تجویز کئے ہیں؛ 1۔مفراح مریم یا 2۔مفراح تسنیم۔ بتائیں کہ؛ (1 )ان دو ناموں میں سے میں کونسا نام رکھوں؟ (2 )اس نام کے معنی کیا ہوگا؟ (3 )اس نام کا صحیح انگریزی املا کیا ایساہونا چاہیے ؟ *MIFRAH MARYAMیا ۔ *MIFRAH TASNEEM -؟ (4 )اولاد کے حق میں دعائے خیر کی درخواست ہے۔

    جواب نمبر: 149221

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:  722-605/H=6/1438

    دونوں نام ماشاء اللہ بہت عمدہ ہیں پہلا نام مفراح مریم تجویز فرمالیں تو اچھا ہے اور معنی بھی مفراح کے اچھے ہیں یعنی ”بہت خوش“ پس مفراح مریم کے معنی ہوئے ”بہت خوش مریم“ انگریزی میں جو آپ نے املاء لکھا ہے وہ بھی صحیح ہے اللہ پاک اولادِ صالحہ عطا فرمائے آپ کو اور اولاد کو نیز جمیع متعلقین کو سعادت دارین سے نوازے مکارہ اور شرور وفتن سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند