• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 607484

    عنوان:

    ”عون محمد“ نام رکھناکیسا ہے؟

    سوال:

    عون محمد نام رکھنا کیسا ہے ؟

    جواب نمبر: 607484

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:121-89/H-Mulhaqa=4/1443

     عون کے معنی: ”مدد“ اور” مددگار“ دونوں ہیں؛ لہٰذا دوسرے معنی کے اعتبار سے بہ طور نیک فالی”عون محمد“ نام رکھنا جائز ہے، اور اس نام کا مطلب ہوگا کہ حضرت اقدس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا مدد گار، یعنی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی نشر واشاعت وغیرہ کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نصرت ومدد کرنے والا۔

    (العون: الظھیر) علی الأمر (للواحد) والاثنین (والجمع) المذکر (والموٴنث، ویُکسَّر: أعواناً)، والعرب تقول: إذا جاء ت السنة جاء معھا أعوانھا، یعنون بالسنة الجدبَ، وبالأعوان الجرادَ والذبابَ والأمراضَ، وقال اللیث: کل شيء أعانک فھو عون لک کالصوم عون علی العبادة، والجمع: أعوان (تاج العروس من جواھر القاموس، ۳۵: ۴۲۹، مادة: ع، و، ن، ط: الکویت)۔

    وذکر أبو حیان في شرح التسھیل أن العون مصدر، وصوَّبہ عبد الحکیم في حواشي المطول (المصدر السابق، ص: ۴۳۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند