• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 62331

    عنوان: ہمارے دوست کی لڑکی کے لیے کچھ اچھا نام رکھیں ۔ اس کی پیدائش 27/10/2015 کو صبح 11:55 منگل کے دن ہوئی ، لڑکی کے والد کا نام شیخ خواجہ اور والدہ کا نام ثمینہ بیگم ہے۔ مفتی صاحب ،لڑکی کا اچھا نام رکھیں اور دعا کریں ۔

    سوال: ہمارے دوست کی لڑکی کے لیے کچھ اچھا نام رکھیں ۔ اس کی پیدائش 27/10/2015 کو صبح 11:55 منگل کے دن ہوئی ، لڑکی کے والد کا نام شیخ خواجہ اور والدہ کا نام ثمینہ بیگم ہے۔ مفتی صاحب ،لڑکی کا اچھا نام رکھیں اور دعا کریں ۔

    جواب نمبر: 62331

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 54-42/Sn=2/1437-U فاطمہ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی چہیتی بیٹی) جُوَیرِیَہ (حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ) عفیفہ (پاکدامن) یُمنیٰ (بابرکت) رُشْدٰی (راہ یاب) بُشرٰی (خوشخبری) ان میں سے جو نام پسند ہو، رکھ سکتے ہیں، ہم آپ کے دوست اور ان کی بیٹی کے لیے دل سے دعا کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ آپ کے دوست کی بیٹی کو عالمہ فاضلہ، پاکدامن اور نمونے کی خاتون بنائے، نیز ماں باپ کی فرماں بردار اور ان کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند