• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601138

    عنوان:

    ضمار اور ذمار کے معنی اور ان میں سے کون سا نام زیادہ موزوں ہے ؟

    سوال:

    ضمار یا ذمار نام رکھنا کیسا ہے ؟ رہنمائی فرمائیں۔ ان میں سے کون سا صحیح رہے گا؟

    جواب نمبر: 601138

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:234-160/sn=4/1442

     ذِمار( بکسر الذاء) کے معنی ہیں:قابل حفاظت شئ جس کا دفاع لازم ہو جیسے بیوی اور "ضمار" کے معنی ہیں: غائب، ناقابل وثوق معاملہ(القاموس الوحید)۔ اول الذکر معنی نام کے لیے زیادہ موزوں ہے ؛ باقی بہتر ہے کہ آپ اللہ کے ناموں کے ساتھ "عبد" کا اضافہ کرکے (مثلا: عبد اللہ، عبد الرحمن، عبد الرؤوف یا حضرات انبیائے کرام (مثلا ابراہیم، داؤد، اسماعیل، یوسف) یا صحابہ کرام (مثلا زبیر، عمر ، عمیر، ثمامہ،دحیہ، عمار، عدی، حذیفہ)کے ناموں پر کوئی نام تجویز کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند