• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 149121

    عنوان: معاذ نام رکھنا کیسا ہے؟

    سوال: ایک مفتی صاحب جو دارالعلوم دیوبند کے فارغ ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ”معاذ “نام نہیں رکھنا چاہئے کیونکہ اس کے معنی پناہ کے ہیں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 149121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 769-815/L=7/1438

    ”مَعاذ“ میم کے فتحہ کے ساتھ اگر ہو تو اس کے معنی پناہ کے ہوتے ہیں قرآن کریم میں ہے: مَعَاذَ اللَّہِ أَنْ نَأْخُذَ ․․․الآیة اللہ کی پناہ اس بات سے․․․ اس لیے مَعاذ (میم کے زبر کے ساتھ) نام نہ رکھا جائے؛ البتہ ”مُعاذ“میم کے ضمہ کے ساتھ نام رکھنا درست اور بابرکت ہے، یہ ایک جلیل القدر صحابی کا نام ہے، اگر اس میں کوئی خرابی ہوتی تو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم ضرور تبدیل کرادیتے، ”مُعاذ“ میم کے ضمہ کے ساتھ اس کے معنی ہیں اللہ کی پناہ اور حفاظت میں رکھا ہوا، برائیوں اور تکلیف کی چیزوں سے محفوظ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند