• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 40547

    عنوان: ولید نام ركھنا درست ہے یا نہیں؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا ”ولید“ نام رکھنا درست ہے؟کوئی صحابی” ولید“ نام سے ہیں یا نہیں حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے علاوہ، کیوں کہ ان کا اپنا تو خالد ہے اور ولید ان کے والد صاحب کا نام ہے۔

    جواب نمبر: 40547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1292-797/L=9/1433 ولید نام رکھنے میں کوئی قباحت نہیں، معنی میں بھی کوئی خرابی نہیں۔ ”ولید“ نام کے ایک صحابی بھی گذرے ہیں، اور ان کے والد کا نام بھی ولید ہے جو خالد بن ولید کے بھائی ہیں۔ ہو الولید بن الولید أخو خالد بن الولید أسر یوم بدر․ (إکمال في أسماء الرجال إلخ: ۶۲۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند