• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173870

    عنوان: محمداذلان خان نام کیسا ہے

    سوال: محمد اذلان خان Muhammad Azlaan Khan نام کا مطلب بتائیں۔

    جواب نمبر: 173870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:136-86/sn=2/1441

    لفظ ”اذلان“اردو عربی لغتوں میں نہیں ملتا، ممکن ہے یہ لفظ بگڑا ہوا ہو یا کسی اور زبان کا ہو، بہر حال نام کے لیے یہ لفظ موزون معلوم نہیں ہوتا ، اس کی جگہ حضرات انبیا،صحابہ کرام یا پھر اچھا اور بامعنی کوئی نام تجویز کرلیں تو بہتر ہے۔ذیل میں بعض ناموں کا ذکر کیا جاتا ہے :یونس، ادریس ، داؤد، حذیفہ، دِحیہ،عِرباض،حَسَن،حسین، عِتبان،اسجد، ارشد وغیرہ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند