• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 69891

    عنوان: بدشگونی کیا ہے ؟ اسے شرک کیوں کہا گیا؟ اور اسکا کفارہ کیا ہے ؟

    سوال: بدشگونی کیا ہے ؟ اسے شرک کیوں کہا گیا؟ اور اسکا کفارہ کیا ہے ؟

    جواب نمبر: 69891

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1062-1056/Sd=1/1438 ” بد شگونی “ کے معنی ہیں: بد فالی اور نحوست، اللہ کے علاوہ کسی چیز کو نفع اور نقصان میں موثر بالذات سمجھنا شرک ہے ، زمانہ جاہلیت میں لوگ بعض چیزوں اور اعمال سے بد فالی لیتے تھے اور اس کو نحوست میں موثر سمجھتے تھے ، اس لیے احادیث میں بد شگونی کو شرک قرار دیا گیا ہے ۔ قال النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم: الطیرة شرک۔ ۔ ۔ (الترمذی: ۱۶۱/۴، ط: الحلبی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند