• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 162844

    عنوان: اچانک موت ہونے پر یہ کہنا کیا ہے کہ اس پر کسی نے جادو کردیا ہے؟

    سوال: حضرت ، ایک شخص کی اچانک موت ہوئی اور وہ جوان تندرست بھی تھا، لوگ کہتے ہیں کہ کسی نے کچھ کھلا دیا یا جادو سے ہوا ہے۔ براہ کرم، اس کو تفصیل سے بتائیں جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 162844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1024-874/sn=11/1439

    موت دینے والی صرف اللہ کی ذات ہے، کسی انسان کے بس میں نہیں کہ وہ کسی کو موت دے؛ ہاں جسے بیماری کبھی موت کا سبب بنتی ہے اسی طرح کسی کی طرف سے کیا ہوا جادو بھی موت کا سبب بن سکتا ہے؛ لیکن جب تک یقینی ذریعے سے معلوم نہ ہو کہ کرنے والے پر جادو وغیرہ کیا گیا ہے تب تک یہ کہنا کہ اس کو کسی نے کچھ کھلاپلادیا ہے مناسب نہیں ہے اور نہ ہی شرعی ثبوت کے بغیر کسی پر اس کا الزام ڈالنا شرعاً جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند