• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 37524

    عنوان: رسل کا کیا مطلب ہے؟

    سوال: رسل بشر رسل ملائکہ سے افضل ہیں اور رسل ملائکہ باقی تمام فرشتوں سے اورانسانوں سے افضل ہیں اور عام فرشتے عام انسانوں سے افضل ہیں۔ براہ کرم، اس جملہ کا مطلب بتادیں۔ کیا انسان اشرف المخلوقات نہیں ہیں؟ اور رسل کا کیا مطلب ہے؟ کیا رسل کا مطلب نبی کے ہیں تو کیا ملائکہ میں بھی نبی ہے ؟جب کہ ہمارا عقیدہ ہے کہ تمام انبیاء انسان تھے۔ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 37524

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 430-363/B=4/1433 رسل معنی بھیجا ہوا اوراس کے معنی رسول کے بھی آتے ہیں، یہاں تمام مخلوق سے اشرف ہونا نہیں بتایا گیا ہے بلکہ اللہ کے مقرب ہونے میں افضل یتایا گیا ہے، دینا میں جن انسانوں کو اللہ نے رسول بناکر بھیجا وہ اللہ کے یہاں حضرت جبرئیل، میکائیل، اسرافیل وعزرائیل سے بھی زیادہ مقرب ہیں، رسل ملائکہ سے مراد وہ مقرب فرشتے ہیں جن کو اللہ نے اہم خدمات کے لیے بھیجا۔ مثلاً مذکورہ چاروں فرشتے اور یہ چاروں مقرب فرشتے باقی تمام فرشتوں اور عام انسانوں سے افضل یعنی اللہ کے یہاں مقرب ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند