• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600796

    عنوان: غیر مسلم ملک کی شہریت کے لیے وفاداری كا حلف اٹھانا؟

    سوال:

    حضرت آپ سے ایک مسئلہ دریافت کرنا تھا۔ غیر مسلم ملک کی شہریت کے لیے عموماً حلف لیا جاتا ہے ، جس میں اُس ملک سے وفا داری کا اقرار ہوتا ہے ۔مثلاً " میں، (نام)، خدا کی قسم کھاتا ہوں کہ، برطانوی شہری بننے پر، میں وفادار رہوں گا اور قانون کے مطابق، اس کی عظمت کی ملکہ الزبتھ دوم، اس کے وارث اور جانشین سے سچے بیعت کروں گا۔

    کیا ایسا حلف اُٹھانا جائز ہے ؟ براہ کرم جواب عنایت فرمادیں۔ جزاکم االلہ خیرا أحسن الجزاء

    جواب نمبر: 600796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 266-215/B=03/1442

     بیعت کے معنی معاہدہ کے آتے ہیں۔ اگر برطانوی حکومت کا قانون اسلامی عقائد سے نہیں ٹکراتا ہو تو برطانوی شہری بننے کے لئے اس طرح کی وفاداری اور ملکہ یا اس کے وارث و جانشین کی مخالفت نہ کرنے کا معاہدہ درست ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند