• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 32847

    عنوان: دعا میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ لگانایاصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے وسیلے سے دعا مانگنا صحیح ہے؟ کیا اللہ کو کوئی سفارش کی ضرورت ہے؟

    سوال: دعا میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا وسیلہ لگانایاصحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے وسیلے سے دعا مانگنا صحیح ہے؟ کیا اللہ کو کوئی سفارش کی ضرورت ہے؟

    جواب نمبر: 32847

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1091=1091-7/1432 حضور صلی اللہ علیہ وسلم یا صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کے وسیلے سے دعا مانگنا صحیح ہے، حدیث میں اس کی تعلیم موجود ہے، عن عثمان بن حنیف أن رجلا ضریر البصر أتی النبی صلی اللہ علیہ وسلم فقال ادع اللہ أن یعافینی قال إن شئت دعوت وإن شئت صبرت فہو خیر لک قال فادعہ قال فأمرہ أن یتوضأ فیحسن وضوء ہ ویدعو بہذا الدعاء اللہم إنی أسألک وأتوجہ إلیک بنبیک محمد نبی الرحمة إنی توجہت بک إلی ربی فی حاجتی ہذہ لتقضی لی اللہم فشفعہ فیّ (ترمذی شریف: ۲/۱۹۸) سفارش کی ضرورت اللہ کو نہیں ہے، بندے کو ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند