• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 52397

    عنوان: کیا قبروں سے فیض ملتا ہے؟

    سوال: (۱) کیا مماتی حضرات ٹھیک عقیدہ رکھتے ہیں؟ (۲) کیا عام مردے قبروں میں سنتے ہیں؟ (۳) کیا قبروں سے فیض ملتا ہے؟

    جواب نمبر: 52397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 787-797/N=7/1435-U (۱) آپ کے یہاں پاکستان میں جو مماتی فرقہ پایا جاتا ہے اس کے بہت سے عقائد اہل السنة والجماعة سے مختلف ہیں۔ (۲) انبیائے کرام علیہم الصلاة والسلام کے علاوہ عام لوگوں کا قبروں میں سننا صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانہ سے اختلافی مسئلہ ہے اور دونوں طرف دلائل ہیں، اس لیے اس میں توقف کرنا مناسب ہے، اور سماع انبیائے کرام پر پوری امت کا اجماع ہے، لہٰذا اس کا انکار جائز نہیں، گمراہی ہے۔ (۳) بعض اصحابِ قبور سے فیض کا حاصل ہونا ممکن ہے، مگر ہرایک کو نہیں، صرف اہل کو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند