• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 152450

    عنوان: بچے كو نذر بد سے بچانے كے لیے پیشانی پر انگلی سے کالا نشان لگانا؟

    سوال: (۱) میرے بھائی کا چھوٹا لڑکا ہے اس کو نذر بہت جلد لگ جاتی ہے مجھے کسی نے بتایا کہ بچے کی پیشانی پر انگلی سے کالا نشان لگا دو تو وہ نذرِ بد سے محفوظ رہے گا، میں نے اسی طرح کیا تو اس سے کافی فرق محسوس ہوا، تو کیا ایسا کرنا درست ہے؟ (۲) ایک ہندو نے یہ اعتراض کیا کہ جب سب کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، موت بھی اللہ کے مقرر کردہ وقت پر آتی ہے، تو پھر جب کوئی آدمی دوسرے کو قتل کردیتا ہے تو قاتل کو سزا کیوں دی جاتی ہے؟ حالانکہ مقتول تو اپنے وقت پر مرا ہے۔ براہ کرم تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 152450

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1047-951/B=10/1438

    (۱) نظر بد سے بچانے کے لیے پیشانی پر کالا نشان لگانا یہ محض ایک ٹوٹکا ہے، شریعت اسلام میں اس کی کوئی اصل نہیں، اس لیے ایسا نہ کرنا چاہیے، بلکہ رَبِّ أَعُوذُ بِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشَّیَاطِینِ وَأَعُوذُ بِکَ رَبِّ أَنْ یَحْضُرُونِ پڑھ لیا کرے اور بچے پر دم کردیا کرے۔

    (۲) دوسروں کی زندگی بچانے کے لیے اور آئندہ قتل کا سلسلہ نہ چل پڑے اس لیے سزا دی جاتی ہے۔ اگر قاتل کو سزا نہ دی جائے تو وہ دلیر ہوجائے گا اور جگہ جگہ قتل کرتا رہے گا۔ حکومت کے یہاں کسی کو ناحق قتل کرنا بہت بڑا جرم ہے یہ قانون ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے پر یقینا وہ مجرم سزا پانے کا حق دار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند