• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 50133

    عنوان: كیا جنت میں ہر خواہش پوری ہوگی

    سوال: وصال جنت میں خواتین کا اختیار مثلا (۱) عبداللہ (۲) سعاد (۳) شہیر(سعاد کا منگیتر) _________________________ عبداللہ اور سعاد ایک دوسرے کو بچپن سے چاہتے تھے ۔۔۔ انکے والدین کی پوسٹینگ کی وجہ سے ۔۔پر اچانک جدا ہوگئے ۔ ۔ ۔ _________________________ پھر یہ دونوں کئی سال بعد ملے ۔۔۔تب سعاد نے بتایا اسکی شادی اگلے ہفتے ہے ۔۔اور وہ یہ شادی نہیں کرنا چاہتی۔۔۔کیونکہ وہ شہیر کو نا پسند کرتی ہے اور اسکا مزاج بھی جابر ہے ۔۔۔عمر میں بھی خاصا بڑا ہے ۔۔ یہ بات کہ وہ شادی نہیں کرنا چاہتی شہیر کو بتا چکی ہے ۔ ۔۔ مگر وہ کہتا ہے اب کچھ نہیں ہو سکتا۔۔۔ اس پہ سعاد کہتی ہے کہ عبداللہ سے وعدہ ہے جنت میں ہر خواہش پوری ہوگی۔۔۔ دنیا میں اگر نہیں مل پائے تو جنت میں ضرور عبد اللہ ہی کو چنوں گی۔۔۔۔ کیونکہ یہ شادی اس کی مرضی سے نہیں۔۔۔۔

    جواب نمبر: 50133

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 283-283/M=3/1435-U آپ کیا پوچھنا چاہتے ہیں، اس بابت کوئی سوال ہی قائم نہیں کیا؟ عبد اللہ اور سعاد کا ایک دوسرے کو بچپن سے چاہنے کا عمل غلط تھا، سعاد کو اگر شہیر سے شادی کا رشتہ پسند نہیں ہے تو اپنے گھروالوں سے بتانا چاہیے، اور ہونا تو یہ چاہیے کہ والدین کی پسند کے مطابق شادی کرلیں اسی میں خیر وبرکت ہوتی ہے، جنت بلاشبہ خواہش پوری ہونے کی جگہ ہے لیکن محبت کے جنون میں اجنبی لڑکی لڑکے کا جنت میں ایک دوسرے سے ملنے کا وعدہ غلط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند