• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 68054

    عنوان: الله كی صفات ان كی شایانِ شان ماننا چاہیے

    سوال: ۱) کیا یہ عقیدہ ٹھیک ہے کہ مخلوق کا جن اشیاء سے واسطہ پڑتا ہے اللہ پاک کے لئے ان اشیاء کا ثابت کرنا بالکل مناسب نہیں، اللہ پاک کو کسی چیز کی ضرورت نہیں جیسے کپڑا ، جوتی ، مسواک ،نہانہ وغیرہ ۲) اس طرح جتنی بھی باتوں کا تعلق مخلوق کی ذات سے ہے ان کا بھی اللہ پاک کے لئے ثابت کرنا بالکل مناسب نہیں؟ جیسے ہنسنا،رونا،احتلام ہونا یا ماہواری کا آنا وغیرہ کیونکہ اللہ پاک ذات اور صفات میں یکتا ہے یہ ٹھیک ہے ؟

    جواب نمبر: 68054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 961-1041/SN=12/1437 مذکور فی السوال دونوں عقیدے صحیح ہیں؛ البتہ یہاں دو باتیں قابلِ لحاظ ہیں: (الف) دونوں عقیدوں میں لفظ ”بالکل مناسب نہیں ہے“ کی جگہ ”جائز نہیں ہے“ ہونا چاہئے۔ (ب) قرآن و حدیث میں بعض مقامات پر اللہ تعالی کے لیے ایسے ”اوصاف“ استعمال کیے گئے ہیں جن کا تعلق ”مخلوقات “ سے ہے، ان کے بارے میں یہ عقیدہ رکھنا چاہئے کہ یہ چیزیں اللہ تعالی کے لیے ان کے شایانِ شان ثابت ہیں، نہ ان کی کوئی کیفیت بیان کی جائے اور نہ کسی چیز کے ساتھ تشبیہ دی جائے، یہی اس حوالے سے سلف کا مسلک ہے اور اس میں احتیاط ہے۔ وإنما یسلک في ہذا المقام مذہب السلف ․․․․ من أئمة المسلیمن قدیماً و حدیثاً وہو إمرارہا کما جاء ت من غیر تکییف ولا تشبیہ ولا تعطیل (تفسیر ابن کثیر ، سورہ الاعراف ، آیة: ۵۴) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند