• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 609870

    عنوان:

    عقائد اور فرق باطلہ سے متعلق کچھ کتابوں کے اسماء

    سوال:

    اللّٰہ تعالیٰ کے فضل سے اللّٰہ تعالیٰ نے مسلک اہلسنت والجماعت احناف دیوبند سے وابستہ فرمایا ہے دور حاضر میں جس طرح فتنوں کی بہار ہے اور دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہے اسی کے پیشِ نظر مقامی علماء کے مشورے سے ہر ہفتے ایک مجلس یوں منعقد ہوتی ہے جس میں عقائد کے تعلق سے عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے ۔ اب سوچا ہے کہ عمومی سطح پر ان کے غلط عقائد ونظریات کو عوام کے سامنے ظاہر کیا جائے۔ آپ سے گذارش ہے کہ عنوان میں مذکورہ فرقوں کے موٹے موٹے عقائد کو ذکر کرنے کی زحمت فرمادیں جس بنائپر یہ دائرہ اسلام یا اہل سنت والجماعت سے خارج ہوتے ہیں اور اس سلسلہ میں جن اکابر کی کتب کا مطالعہ مفید ہوگا وہ بھی ذکر فرمادیں اللّٰہ تعالیٰ آپ حضرات کی خدمت و محنت کو قبول فرمائے ۔

    جواب نمبر: 609870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 949-823/L=8/1443

     ذكر كردہ فرقوں كے عقائد كی معلومات كے لئے درج ذیل كتب كا مطالعہ كریں:

    (۱)شیعہ سنی اختلافات اور صراط مستقیم :مؤلفہ مولانا یوسف صاحب لدھیانوی رحمہ اللہ

    (۲)فرقہ بریلویت پاك وہند كا تحقیقی جائزہ :مؤلفہ مولانا الیاس گھمن صاحب دامت بركاتہم

    (۳)فرقہ اہل حدیث پاك وہند كا تحقیقی جائزہ:مؤلفہ مولانا الیاس گھمن صاحب دامت بركاتہم

    (۴)غیر مقلدین كے اعتراضات حقیقت كے آئینہ میں :مؤلفہ مفتی شوكت ثنا صاحب قاسمی

    (۵)بریلویت طلسم فریب یا حقیقت :مؤلفہ ڈاكٹر ابو عدنان سہیل صاحب۔

    (۶)مودودی دستور وعقائد كی حقیقت:مؤلفہ شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی رحمہ اللہ ۔

    (۷)ابوالاعلی مودودی اكابر كی نظر میں۔

    (۸)عقائد اسلام : مؤلفہ حضرت مولانا ادریس صاحب كاندھلوی رحمہ اللہ ۔

    (۹)المہند علی المفند اردو:مؤلفہ حضرت مولانا خلیل احمد صاحب سہارنپوری رحمہ اللہ ۔

    (۱۰)محاضرات رد شیعت بریلویت اور غیر مقلدیت  وغیرہ۔

    ان كتابوں كے مطالعہ سے ان كے عقائد ونظریات كا تفصیلی علم ہوجائے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند