• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 610872

    عنوان: کن صورتوں  میں عاملین  کے پاس جانا چاہئے؟

    سوال:

    سوال : میرا سوال ہے کہ جو مولانا ہوتے ہیں دعا تعویذ والے اُن کے پاس جانا کن صورت میں جانا چاہئے؟ اور جو اکثر دیکھا گیا ہے کہ ٹرین میں بس میں پوسٹر لگاتے ہیں بابا کرکے جادو وغیرہ کی طرف سے جیسے اُن کے پاس سب چیز کا حل ہو ، ان کے پاس جاناچاہئے ؟

    جواب نمبر: 610872

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 972-730/M=09/1443

     محض اس طرح كے پوسٹروں پر اعتماد نہیں كرنا چاہئے‏، اگر كسی عامل كے بارے میں تحقیق سے معلوم ہوجائے كہ وہ واقعی عملیات كے فن سے واقف ہے اور جائز طریقے پر جھاڑ پھونك كرتا ہے تو بوقت ضرورت اس كے پاس بغرض علاج جایا جاسكتا ہے اور ایك مسلمان كو اپنا ایمان و یقین اللہ كی ذات پر مضبوط ركھنا چاہئے اور بلاوجہ توہمات میں نہیں پڑنا چاہئے اور جو ادعیہ حدیثوں میں مختلف مواقع كی وارد ہیں ان كو خود پڑھنے كا اہتمام ركھنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند