عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 604230
كیا جنت میں دوستوں سے بھی ملاقات ہوگی؟
کیا جنت میں ان دوستوں سے ملنا جلنا بھی ہوگا جن کے ساتھ ہم دنیا میں رہتے تھے اور کیا جنت میں منہ بولے رشتہ دار بھی اکٹھے رہیں گے جن کے ساتھ ہم دنیا میں ساتھ رہتے تھے . جیسا کے باپ بیٹا، بھائی بھائی، بہن بھائی،ماں بیٹی اور استاد شاگرد یا کوئی محسن اور احساس کے رشتے ؟
جواب نمبر: 604230
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:849-757/L=10/1442
قرآن واحادیث سے اس قدر پتہ چلتا ہے جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد بھی ان کے تابع رہی یعنی مومن رہی ہو تو ان کی اولاد کو ان سے ملحق کردیا جائے گا (انہی کے ساتھ جنت میں کردیا جائے گا) نیز اس کے علاوہ ایک حدیث میں ہے کہ المرء مع من أحب یعنی آدمی کا حشر اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ دنیا میں محبت کرتا تھا ، اس اعتبار سے جس سے بھی دنیا میں قلبی اور خصوصی لگاؤ رہا ہوگا وہ آخرت میں ایک ساتھ ہوں گے ؛ لہذا دنیا میں جن سے خاص لگاؤ رہا ہوگا آخرت میں بھی ان سے رفاقت نصیب ہوگی ۔
عن ابن مسعود - رضی اللہ عنہ - قال: جاء رجل إلی النبی - صلی اللہ علیہ وسلم - فقال: یا رسول اللہ! کیف تقول فی رجل أحب قوما ولم یلحق بہم؟ فقال: " المرء مع من أحب ". متفق علیہ.وفی المرقاة: المرء مع من أحب ) أی: یحشر مع محبوبہ، ویکون رفیقا لمطلوبہ. قال تعالی: ومن یطع اللہ والرسول فأولئک مع الذین أنعم اللہ علیہم (النساء: 69) الآیة. وظاہر الحدیث العموم الشامل للصالح والطالح، ویؤیدہ حدیث: " المرء علی دین خلیلہ " کما سیأتی، ففیہ ترغیب وترہیب ووعد ووعید․ (مرقاة المفاتیح شرح مشکاة المصابیح 8/ 3135)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند