• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 145796

    عنوان: کیا لیبک یا حسین کہنا شرک ہے؟

    سوال: کیا لیبک یا حسین کہنا شرک ہے؟ اور کیا اس کو ٹائپ کرکے مسیج بھیجنا بھی شرک مانا جائے گا؟

    جواب نمبر: 145796

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 167-147/L=2/1438

    ”لبیک یا حسین“ کا مطلب بظاہر یہی ہے کہ کہنے والا شخص حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو حاضر و ناظر سمجھ کر ان کے حضور میں حاضری دے رہا ہے اور یہ عقیدہ شرکیہ عقیدہ ہے؛ لہٰذا اس جملہ کو لکھنا اور اس کو ٹائپ کرکے میسج بھیجنا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند