• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35171

    عنوان: کیا حضوصلاة وسلام یاا ولیاء کرام مدد کرسکتے ہیں ا گر ان سے کوئی چیز مانگی جائے؟ ا س بارے میں کسی کتاب کا حوالہ دیں۔

    سوال: کیا حضوصلاة وسلام یاا ولیاء کرام مدد کرسکتے ہیں ا گر ان سے کوئی چیز مانگی جائے؟ ا س بارے میں کسی کتاب کا حوالہ دیں۔

    جواب نمبر: 35171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1206=1724-11/1432 حضور علیہ الصلاة والسلام یا اولیائے کرام سے کوئی چیز مانگنا حرام وناجائز ہے، یہ حضرات بذاتِ خود کسی کو کوئی چیز دینے پر قدرت نہیں رکھتے۔ قال في تفسیر روح المعاني: إن الناس قد أکثروا من دعاء غیر اللہ من الأولیاء الأحیاء منہم والأموات وغیرہم مثل یا سیدي أغثني ولیس ذلک من التوسل المباح شيء․․․ وقد عدہ أناس من العلماء شرکا (روح المعاني: ۴/۱۲۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند