• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 31032

    عنوان: کیا ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا؟(۲)

    سوال: کیا ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ تھا؟(۲) کیا ایسا کہنا ٹھیک ہے کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم صفات کے اعتبار سے نور تھے اور ذات کے اعتبار سے بشر تھے؟(۳) کیا ایسا کہنا ٹھیک ہے ”یا رسول اللہ نور من نور اللہ“۔ براہ کرم، باحوالہ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 31032

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 564=564-4/01432 (۱) جی ہاں، سایہ تھا، مسند احمد میں مرفوع روایت موجود ہے۔ (۲) اس طرح کہنے میں مضائقہ نہیں، قُلْ اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُکُمْ یُوْحٰی اِلَيَّ إلخ․ (القرآن) (۳) ایسا کہنے سے بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند