• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 147637

    عنوان: مختار كل حاضر وناظر وغیرہ كا عقیدہ ركھنے والوں پر مشرك ہونے كا فتوی كیوں نہیں؟

    سوال: بریلوی مسلک کے حضرات جب کھلے طور پر انبیاء کرام کیلئے عالم الغیب مختار کل حاضر ناظر کا عقیدہ رکھتے ہیں تو پھر ان پر مشرک ہونے کا فتوی کیوں نہیں؟

    جواب نمبر: 147637

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 68-55/B=2/1440

    ہمارے اکابر نے ان کے مسائل کا گہری نظر سے مطالعہ کیا ہے۔ اور خوب دونوں کے درمیان مناظرے ہوئے ہیں۔ وہ لوگ ان کی حقیقت سے خوب اچھی طرح واقف تھے۔ انہوں نے کبھی ان لوگوں کو کافر نہیں کہا۔ کسی پر کفر کا فتوی لگانا بڑے دل گردے کا کام ہے۔ غالباً ان کی باتوں میں بھی تاویلات کا امکان ہے اس لئے کفر کا فتوی لگانے سے احتیاط کی ہے۔ ا س مسئلہ میں ہمیں بھی احتیاط کا پہلو اختیار کرنا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند