• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 66213

    عنوان: مہدی آخر الزماں کون ہے؟کیا ان کے والد ، والدہ ہیں ؟ اور وہ کہاں ہیں؟

    سوال: مہدی آخر الزماں کون ہے؟کیا ان کے والد ، والدہ ہیں ؟ اور وہ کہاں ہیں؟

    جواب نمبر: 66213

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 917-940/N=10/1437

    (۱- ۳):قرب قیامت میں حضرت عیسی علی نبینا وعلیہ الصلاة والسلام کے نزول سے پہلے حضرت مہدی ظاہر ہوں گے ،ان کا نام محمد اور ان کے والد کا نام : عبد اللہ ہوگا اور وہ حضرت فاطمہ کی اولاد سے ہوں گے ، احادیث میں ان کی متعدد علامات وارد ہوئی ہیں، ابھی ان کا ظہور نہیں ہوا ہے اور جب ان کا ظہور ہوگا تو سب سے پہلے لوگ خانہ کعبہ کے پاس حجر اسود اور مقام ابراہیم کے پاس ان کے ہاتھ پر بیعت کریں گے۔ اور ان کے ظہور سے پہلے بہت سے دجال وکذاب مہدویت کا جھوٹا دعوی کریں گے جو احادیث کی روشنی میں قطعاً مردود اور نا قابل قبول ہوگا ۔اور اب تک کئی لوگ مہدویت کا جھوٹا دعوی کرکے ناکام ونامراد اور ذلیل ورسوا ہوچکے ہیں ۔ اس وقت بھی ہندوستا ن میں ایک جھوٹا مدعی مہدویت شخص موجود ہے، اس کا نام: شکیل بن حنیف ہے ؛ بلکہ وہ نزول عیسی علیہ الصلاة والسلام کی متواتر روایات میں تحریف کرکے اپنے کو حضرت عیسی علیہ الصلاة والسلام کہتا ہے،اس پر اور اس کے متبعین پر کفر وارتداد کا ایک مفصل ومدلل فتوی(۳۰۶/ ن، ۳۸/ ن، ۱۴۳۷ھ) جاری ہوگیا ہے (جو دار الافتا دار العلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر موجود ہے)؛ اس لیے مسلمانوں کو جھوٹے مدعیان مہدویت یا عیسویت سے بہت زیادہ ہوشیار وچوکنا رہنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی تمام مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں، آمین۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند