• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 159121

    عنوان: جھاڑ پھونك كركے پیسہ لینا كیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ بھوتسی عالم تیل تعویز جھاڑ پھونک کرتے ہیں تو میرا سوال یہ ہے کہ اس طرح کام کرکے پیسہ وغیرہ لینا کیسا ہے ؟ حوالے کے ساتھ بہت جلد بھیج دیجئے ۔

    جواب نمبر: 159121

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:747-629/L=6/1439

    اگر پانی تیل وغیرہ پر آیتِ کریمہ، اسمائے حسنیٰ ،یا منقول دعا ئیں پڑھ دم کی جائیں تو اس کی گنجائش ہے اور اس پرمناسب اجرت لینے کی بھی اجازت ہے۔ قال ابن حجر في فتح الباري: وقد أجمع العلماء علی جواز الرقیة عند اجتماع ثلاثة شروط: أن یکون بکلام اللہ تعالی أو باسماء وصفاتہ وباللسان العربي أو بما یعرف معناہ من غیرہ، وأن یعتقد أن الرقیة لا توٴثر بذاتہا بل بذات اللہ تعالی۔ (فتح الباری: ۱۰/ ۲۴۰، کتاب الطب/ باب الرقی بالقرآن والمعوذات)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند