• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 156560

    عنوان: کیا ایصال ثواب کے لیے مسجد بنائی جاسکتی ہے؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! کیا ایصال ثواب کے لیے مسجد بنائی جاسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 156560

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 329-242/B=3/1439

    مسجد اللہ کا مقدس گھر ہے اور ہماری عبادت گاہ ہے یہ صرف اللہ کے لیے نماز، اذان، ذکر، تعلیم اور اعتکاف کے لیے بنائی جاتی ہے جو اپنی طرف سے بنوائے تو اس کو ثواب ملے گا۔ اور اگر اپنی ماں یا باپ یا بھائی اور بیوی کے لیے بنوائے گا تو اس کو اس کا ثواب ملے گا جس کے لیے بھی بنائی جائے ان کو بلاشبہ روزانہ پانچوں نماز پڑھنے، اذان کہنے کا ثواب ملتا رہے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند