عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 55019
جواب نمبر: 55019
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1388-932/L=11/1435-U سحر کے ذریعے دوسرے کو نقصان پہنچایا جاسکتا ہے؛ البتہ اگر کسی کو کوئی حادثہ پیش آئے، یا وہ بیمار رہنے لگے تو اس کو جادو کا اثر ہی سمجھ لینا غلطی ہے، ہاں اگر واقعی سحر کا اندیشہ ہو تو کسی دین دار عامل سے اس کا علاج کروایا جائے، اگر نہار منھ ۲۱/ مرتبہ سورہٴ فاتحہ پڑھکر کسی چیز پر دم کرکے ایسے شخص کو کھلایا جائے تو یہ بیحد مفید ہوگا، ان شاء اللہ۔ اس کی وجہ سے روحانی یا جسمانی ہرطرح کی تکلیف سے راحت نصیب ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند