• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 40995

    عنوان: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    سوال: براہ کرم، تحریر فرمائیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    جواب نمبر: 40995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 805-782/N=10/1433 آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز جنازہ کسی نے نہیں پڑھائی، سب نے فرداً فرداً پڑھی، سنن ابن ماجہ (ابواب ما جاء فی الجنائز، باب ذکر وفاتہ ودفنہ صلی اللہ علیہ وسلم: ص۱۱۷) میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے: ثم دخل الناس علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أرسالا یصلون علیہ حتی إذا فرغوا أدخلوان النساء، حتی إذا فرغوا أدخلوا الصبیان ولم یقوم الناس علی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم أحد“


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند