• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 61475

    عنوان: اسلام کا کلمہ کیا ہے؟

    سوال: (۱) اسلام کا کلمہ کیا ہے؟ (۲)اس کے تقاضے اور حقوق کیا ہیں؟ (۳) کیا شیعہ کو کلمہ بنیاد پر مسلمان کہا جاسکتاہے یا نہیں؟اگر شیعہ کو کلمہ کی بنیاد پر مسلمان کہا جاسکتاہے تو قادیانی مسلمان کیوں نہیں؟ان کا کلمہ بھی تو یہی ہے؟

    جواب نمبر: 61475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1313-263/D=2/1437-U (۱) اسلام کا مشہور کلمہ ”لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ“ اور ”اشہد ان لا الٰہ الا اللہ وأشہد أن محمدا رسول اللہ“ ہے نیز ایمان مجمل اور ایمان مفصل بھی اسلام ہی کے کلمے ہیں۔ (۲) ”جمیع ما جاء بہ النبی صلی اللہ علیہ وسلم“ یعنی دین کی جتنی باتیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس دنیا میں لے کر تشریف لائے ہیں ان کی تصدیق کے ساتھ ساتھ جو بات جس حیثیت سے ثابت ہو اس کی اسی دردجے میں تعمیل، نیز دین کے جملہ شعبے ایمانیات عبادات، معاملات، معاشرت، اخلاقیات کے اوامر کی بجاآوری اور نوافی سے اجتناب یہ سب چیزیں کلمے کے تقاضے اور حقوق میں داخل ہیں۔ (۳) آدمی کے مسلمان ہونے کے لیے ضروری ہے کہ جو چیزیںآ پ صلی اللہ علیہ وسلم سے بذریعہ تواتر قطعی اور یقینی طور پر ثابت ہوں ان تمام چیزوں کی دل سے تصدیق کرنے والا اور زبان سے اقرار کرنا والا ہو، اس طرح کی قطعی اور ضروری چیزوں میں سے کسی ایک کا انکار یا تکذیب موجب کفر ہے؛ لہٰذا وہ شیعہ جو تحریف قرآن ارتداد صحابہ، عصمت ائمہ جیسے کفریہ عقائد رکھتے ہیں وہ دائرہٴ اسلام سے قطعی اور یقینی عقیدہ یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النّبیین ہونے کا انکار کرتے ہیں لہٰذا وہ بھی دائرہٴ اسلام سے خارج ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند