عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 166696
جواب نمبر: 166696
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 197-130/SN=3/1440
یاجوج ماجوج عام انسانوں کی طرح انسان حضرت نوح علیہ السلام کی اولاد میں سے ہیں، وہ اب تک نہیں نکلے ہیں، ان کے نکلنے کا وقت مقدر ظہور مہدی علیہ السلام پھر خروج دجال کے بعد وہ ہوگا جب کہ عیسیٰ علیہ السلام نازل ہوکر دجال کو قتل کر چکیں گے، یاجوج ماجوج سے متعلق مزید تفصیلات کے لئے معارف القرآن (۵/۶۳۹، وبعدہ) اور قصص القرآن کا مطالعہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند