عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 150179
جواب نمبر: 150179
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 945-916/L=7/1438
جس شخص کی وفات حالتِ کفر وشرک پر ہوئی ہو وہ جنت میں داخل نہ ہوگا، اس کے علاوہ جملہ موٴمنین جنت میں داخل ہوں گے خواہ ان کو دخول اولیں نصیب ہوجائے یا اپنی سزا کاٹنے کے بعد داخل ہوں، قرآن شریف میں صراحت ہے کہ ”اللہ رب العزت مشرک کی بخشش نہیں فرماتے ہیں“ اور حدیث میں ہے کہ جس کے دل میں رائی کے ذرہ کے برابر بھی ایمان ہوگا وہ جنت میں ضرور داخل ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند