• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 601452

    عنوان: کیا کوئی کاروبار بند کروا سکتاہے جادو سے ؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ کیا کوئی کاروبار بند کروا سکتاہے جادو سے ؟

    جواب نمبر: 601452

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:267-172/N=4/1442

     اس وقت پورے ملک میں کورونا کی وجہ سے تقریباً ہر ایک کے کاروبار پر آنچ آئی ہوئی ہے؛ لہٰذا آپ بھی صبرسے کام لیں اور پریشان نہ ہوں اور کسی بنیاد کے بغیر جادو وغیرہ کی طرف ذہن نہ لے جائیں۔ اور کاروبار میں برکت اور ترقی کے لیے نماز اور دیگر فرائض کے اہتمام اور گناہوں سے بچنے کی کوشش کے ساتھ استغفار کی کثرت کریں کیاور درج ذیل دعا روزانہ کم از کم تین سو مرتبہ پڑھیں، إن شاء اللہ آپ کے کاروبار میں برکت اور ترقی ہوگی او تمام مشکلات اور رکاوٹیں دور ہوں گی:

    اللّٰھُمَّ اکْفِنِيْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَأَغْنِنِيْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔

    عن ابن عباس قال:قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:”من لزم الاستغفار جعل اللہ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ھم فرجاً ورزقہ من حیث لا یحتسب“، رواہ أحمد وأبو داود وابن ماجة (مشکاة المصابیح، باب الاستغفار والتوبة، الفصل الثاني، ص ۲۰۴، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند)۔

    وعن علي أنہ جاء ہ مکاتب فقال: إني عجزت عن کتابتي فأعني، قال: ألا أعلمک کلمات علمنیھن رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم، لو کان علیک مثل جبل کبیر دیناً أداہ اللہ عنک، قل: ”اللھم اکفني بحلالک عن حرامک وأغننی بفضلک عمن سواک“، رواہ الترمذي والبیھقي فی الدعوات الکبیر (المصدر السابق، باب الدعوات فی الأوقات، الفصل الثاني،ص ۲۱۵، ۲۱۶، ط: المکتبة الأشرفیة دیوبند) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند