• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 605400

    عنوان:

    كیا صحابہٴ كرام میں سے كسی ایك كی تكفیر كرنے والا كافر ہے؟

    سوال:

    اور جو شخص صحابہ کرام میں سے کسی کی تکفیر کرے وہ ملعون ہے ایسے شخص کو امام مسجد باوبا حرام ہے اور وہ اپنے گناہ کبیرہ کے سبب سنت جماعت سے خارج نہ ہوگا جب کے ہمارا عقیدہ ہے کہ صحابہ کو کافر کہنے والا کافر ہے فتاویٰ رشیدیہ میں لکھا ہے سنت جماعت سے خارج نہ ہوگا اس بات کی میری رہنمائی کیجئے ۔ صحابہ کو کافر کہنے والا سنت جماعت سے خارج کیو نہیں ہوگا؟ (ہر سال عرش کرنا 274)

    جواب نمبر: 605400

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1090-303T/D=12/1442

     مذکورہ بالا صورت میں فتاوی رشیدیہ کے اندر جو یہ مسئلہ بیان کیا گیا ہے کہ” جو شخص صحابہ کرام میں سے کسی کی تکفیر کرے وہ ملعون ہے ایسے شخص کو مسجد کا امام بنانا حرام ہے اور وہ اپنے اس گناہ کبیرہ کے سبب سنت جماعت سے خارج نہ ہوگا “یہ مسئلہ صحیح اور درست ہے ،جہاں تک اس مسئلے کا تعلق ہے جو آپ نے ذکر کیا ہے کہ” ہمارا عقیدہ تو یہ ہے کہ صحابہ کو کافر کہنے والا کافر ہے “تو یہ عام ضابط نہیں ہے بلکہ یہ شیخین کے ساتھ خاص ہے کہ اگر کوئی آدمی شیخین کو کافر کہتا ہے تو کہنے والا کافر ہوگا لیکن اگر شیخین کے علاوہ کسی صحابی کو کوئی برا بھلا یا ان کے اوپر کفر وغیرہ کا اطلاق کرتا ہے تو ایسا آدمی فاسق اور گمراہ ہوگا مگر اس کے اوپر کفر کا حکم عائد نہ ہوگا جب تک ان کے کفر کا اعتقاد نہ رکھے جیسا کہ کتب فقہ میں یہ مسئلہ مصرح ہے ۔

    لما فی الاختیار اتفق الأئمة علی تضلیل أہل البدع أجمع وتخطئتہم وسب أحد من الصحابة وبغضہ لا یکون کفرا، لکن یضلل إلخ.[الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 4/ 237) وَسَبُّ أَحَدٍ مِنَ الصَّحَابَةِ وَبُغْضُہُ لَا یَکُونُ کُفْرًا لَکِنْ یُضَلَّلُ، فَإِنَّ عَلِیًّا - رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ - لَمْ یُکَفِّرْ شَاتِمَہُ حَتَّی لَمْ یَقْتُلْہُ،(الاختیار لتعلیل المختار 4/ 151) وفی الجوہرة من سب الشیخین أو طعن فیہما کفر(البحر الرائق شرح کنز الدقائق ومنحة الخالق وتکملة الطوری 5/ 136) فی البحر عن الجوہرة معزیا للشہید من سب الشیخین أو طعن فیہما کفر ولا تقبل توبتہ، وبہ أخذ الدبوسی وأبو اللیث، وہو المختار للفتوی انتہی، (الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 4/ 236)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند