عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 3400
کیا اس طرح دعا کرنا درست ہے کہ اللہ تعالی میری دعا قبول کیجئے یا میری یہ حاجت پوری کیجئے تو میں بو علی قلندررحمة اللہ علیہ کی سامنی کروں گا ؟
ایک مخلص ہیں، وہ کہتے ہیں کہ بو علی قلندر رحمة اللہ علیہ نے اللہ تعالی سے دعا کی تھی کہ اے اللہ اس شخص کی دعا کو قبول فرمائیے جو شخص یہ دعا کرے کہ اللہ تعالی میری دعا قبول کیجئے یا میری یہ حاجت پوری کیجئے تو میں بو علی قلندررحمة اللہ علیہ کی سامنی کروں گا اور کہتے ہیں کہ یہ دعا قبول ہوگی۔ سامنی کا مطلب ایک من گوشت اور ایک من آٹا اور ایک من دہی یا کوئی اور چیزیں پکائی جائیں اور دوست و احباب اور خاص و عا م کو کھلایا جائے۔ مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ کیا شریعت میں اس طرح کی دعا ؤں کی اجازت ہے؟ اور کیا قبولیت کے بعد بو علی قلندر رحمة اللہ علیہ کے نام سامنی کرنا چاہئے ؟ یا اس طرح کی دعوت میں جا کر کھانا جائز ہے؟
جواب نمبر: 3400
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 209/ ج= 205/ ج
اس طرح دعا کرنا ناجائز و حرام ہے اور بوعلی قلندر رحمۃ اللہ علیہ کے نام کی جو سامنی ہے وہ ما اُہِلَّ لغیر اللہ میں داخل ہے اور حرام ہے، ایسے عقائد فاسد اور موجب کفر ہیں، ان سے بچنا نہایت ضروری ہے۔ (فتاویٰ رشیدیہ ص:۱۳۸)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند