• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 153947

    عنوان: غیر مسلموں کے عقائد كيوں درست نہیں ؟

    سوال: کیا غیرمسلموں کے عقائد درست ہیں یا نہی کیوں کس بناء پر

    جواب نمبر: 153947

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1343-1263/B=12/1438

    اللہ کی طرف سے جتنے بھی نبی اور رسول دنیا میں آئے ہیں ان سب نے صرف ایک خدا کی تعلیم دی اور صرف اسی کی عبادت کی تعلیم دی، قرآن پاک جو دنیا کی سب سے مقدس کتاب ہے اور سب سے زیادہ سچی کتاب ہے، اس نے اس بات کی شہادت دی ہے۔ اللہ کے علاوہ کسی اور کی عبادت کرنا شرک فرمایا ہے، یہ ظلم عظیم ہے اس کو اللہ تعالیٰ کبھی معاف نہیں فرمائے گا۔ ”إِنَّ اللَّہَ لَا یَغْفِرُ أَنْ یُشْرَکَ بِہِ وَیَغْفِرُ مَا دُونَ ذَلِکَ لِمَنْ یَشَاءُ“ غیرمسلم بے شمار چیزوں کو اپنا معبود مانتے ہیں اور ان کی پرستش کرتے ہیں، دنیا میں جس قدر دین آئے وہ سب اسلام کے آنے کے بعد منسوخ ہوگئے، إِنَّ الدِّینَ عِنْدَ اللَّہِ الْإِسْلَامُ اب اللہ کے یہاں صرف دین اسلام چلے گا۔ وَمَنْ یَبْتَغِ غَیْرَ الْإِسْلَامِ دِینًا فَلَنْ یُقْبَلَ مِنْہُ اب اسلام کے علاوہ کوئی اور دین اختیار کرے تو وہ اللہ کے یہاں قابل قبول نہ ہوگا۔ کفر اور شرک اللہ کے یہاں سب سے بڑا گناہ ہے۔ کفر شرک کرنے والوں کا ٹھکانا جہنم بتایا ہے اور مسلمان کا ٹھکانا جنت بتایا ہے، حاصل یہ ہے کہ بندہ اگر قرآن وحدیث کے مطابق اپنا عقیدہ بنائے تو اللہ کے فرمانبردار بندوں میں شمار ہوگا اور اگرقرآن وحدیث کے خلاف عقیدہ بنائے گا وہ اللہ کے نافرمان بندوں میں شمار ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند