عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 37984
جواب نمبر: 37984
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 632-543/B=5/1433 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں کیا گستاخی ہوئی ہے؟ اسے صاف صاف لکھئے۔ اگر واقعی آپ کے دوست نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی ہے تو وہ ایمان سے خارج ہوجائے گا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے معافی مانگنے سے کام نہیں چلے گا، بلکہ سچی پکی توبہ کرنے کے بعد از سر نو تجدید ایمان کرنی ہوگی۔ آپ پہلے وہ جملے لکھ کر بھیجیں جو آپ کے دوست نے گستاخی کے کہے ہیں، اصل جواب اس کے بعد دیا جائے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند