عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 2169
جواب نمبر: 2169
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 603/ د= 596/ د
عالم الغیب یعنی ہرذرہٴ کائنات کا علم یہ صفت اللہ تعالیٰ کی مخصوص صفت ہے۔ غیب کلی کا علم اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہے۔ البتہ بعض علوم غیبیہ یعنی غیب کی خبریں اور غیب کی چیزیں جن کا منصب رسالت کے لیے کسی نبی یا رسول کو دینا ضروری ہوتا ہے وہ ان کو من جانب اللہ بذریعہ وحی دے دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ سورة الجن آیت 26-27 میں اس کی وضاحت ہے، تفصیل کے لیے معارف القرآن: ج۸کا مطالعہ فرمائیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند