• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 600581

    عنوان: كیا سوال میں مذكور جملہ كفریہ ہے؟

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے میں کہ دو شخص کے درمیان مستقبل کی کسی بات کو لے کر اختلاف ہوا پہلا کہتا ہے کہ آگے ایسا ایسا ہی ہوگا جبکہ دوسرا اس سے کہتا ہے کہ آگے کے بارے میں تو کیسے فیصلہ کر سکتا ہے جبکہ آگے کیا ہوگا یہ اللہ کو معلوم ہے جبکہ دوسرا شخص ہی پہلے شخص سے کہتا ہے کہ کیا تو اس معاملے میں خدا ہے ۔تو پہلا کہتا ہے کہ ہاں میں اس معاملے میں خدا ہوں اس شخص کے بارے میں قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 600581

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 198-126/B=03/1442

     اگر سائل اپنے بیان میں سچا ہے تو صورت مذکورہ میں پہلے شخص کا اپنے آپ کو خدا کہنا یہ صریح کفر ہے۔ اس کو چاہئے کہ اس کلمہ سے توبہ کرے اور پھر تجدید ایمان اور تجدید نکاح بھی کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند