• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 35421

    عنوان: عقائد

    سوال: میرا یہ عقیدہ ہے کے آقا علیھ سلام اپنے روزے مبارک میں تشریف فرما رہ کے عالم کو ملاحظہ فرما رہے ہیں اور امتی کے ایک ایک عمل کو ملاحظہ فرما رہے ہیں الله کی مدد سے اور جہاں چاہیں آ جا سکتے ہیں الله کے مدد سے اور دور اور قریب سے الله کے مدد سے سن سکتے ہیں اور مدد بھی فرماتے ہیں الله کی مدد سے .... اور اپنی نورانیت علم نور نبوت اور روحانیت کے اعتبار سے حاضرو ناظر ہیں .... ماذا الله میرا یہ عقیدہ نہیں نہیں ابھی وہ مرے سامنے ہیں .....

    جواب نمبر: 35421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 2355=1355-12/1432 آپ نے یہ عقیدہ کتبِ معتبرہ میں دیکھ کر اختیار کیا ہے، یا کچھ اور بنیاد ہے؟ اس کو صاف صحیح واضح مع حوالہ لکھئے، تب ان شاء اللہ تفصیل سے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند