• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 48359

    عنوان: وسیلہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یا صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے؟

    سوال: (۱) وسیلہ کیا ہے؟ (۲) وسیلہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یا صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے؟ (۳) دعا وسیلہ سے کیسے مانگنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 48359

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1583-1169/H=11/1434-U (۱) وہ نیک عمل یا عند اللہ مقبول شخصیت کہ جس کے حوالہ اور طفیل سے اپنی دعاء کو دعاء مانگنے والا ارجی للقبول بنائے وہ وسیلہ ہے۔ (۲) ثابت ہے، بخاری شریف، ترمذی شریف اور دیگر کتب حدیث نیز شروحِ حدیث اور فقہ وفتاوی میں اسی طرح مصرح ہے، فتاوی محمودیہ،احسن الفتاوی وغیرہ میں بسط سے کلام ہے، دلائل بھی مذکور ہیں۔ (۳) دعامانگنے والا یہ کہے کہ یا اللہ میں اپنے فلاں عمل یا فلاں بزرگ کے وسیلہ اور طفیل سے درخواست کرتا ہوں کہ میری دعاء قبول فرمالیجیے، الفاظِ وسیلہ میں کچھ اور بھی الفاظ زبان سے اداء کرے تو مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند