• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 601073

    عنوان:

    کیا سابقہ شریعت بھی حجت ہوسکتی ہے ؟

    سوال:

    کیا سابقہ شریعت بھی حجت ہوسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 601073

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 172-117/D=03/1442

     سابقہ شریعت کے وہ احکام جو شریعت محمدیہ میں باقی رکھے گئے ہیں یا ایسا حکم جس پر شریعت محمدیہ میں نکیر نہیں کی گئی اور اس کے خلاف حکم نہیں دیا گیا وہ بھی حجت ہو جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرآن و حدیث میں منقول ہوں ۔

    جس خاص حکم کے بارے میں معلوم کرنا چاہتے ہیں اسے صراحةً لکھ کر معلوم کریں۔ قال فی الدر: وقد تقرر في الأصول أن شرع من قبلنا شرع لنا إذا قصہ اللہ تعالی ورسولہ من غیر إنکار ولم یظہر نسخہ الخ ۔ الدر مع الرد: ۱/۶۷، کوئٹہ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند