• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 56378

    عنوان: کیا مماتی حضرات ٹھیک عقیدہ رکھتے ہیں.1

    سوال: کیا مماتی حضرات ٹھیک عقیدہ رکھتے ہیں.1 کیا عام مردے قبروں میں سنتے ہیں.2 کیا قبروں سے فیض ملتا ہے .3 کیا ہم ان کی باتوں کو سن کر ان پر عمل کرسکتے ہیں یا نہیں.4 کیا مماتی حضرات کی پیچے نماز ھوتی یے .5 کیا مماتی حضرات کی مدرسہ میں پڑھانہ ٹھیک ہی.6 ازراہ کرم تشفی بخش جواب عنایت فرمایں

    جواب نمبر: 56378

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 62-85/L=1/1436-U (۱) مماتی حضرات کے سارے عقائد اہل سنت والجماعت کے عقائد کے مطابق نہیں ہیں۔ (۲) سماعِ موتی کا مسئلہ عہد صحابہ سے مختلف فیہا ہے، اب اس بارے میں کوئی قطعی فیصلہ نہیں ہوسکا۔ (۳) کاملین کی قبروں سے کاملین کو حسب استعداد فیض ملتا ہے؛ البتہ اہل قبور کو دنیاوی امور میں متصرف ماننا جائز نہیں اور نہ ہی ان سے حاجت روائی کرنا درست ہے۔ (۴) عوام کے لیے جو صحیح اور غلط کی تمیز نہ رکھتے ہوں ان کی باتوں کو سننا اور اس پر عمل کرنا جائز نہیں۔ (۵) مکروہ ہوتی ہے۔ (۶) اگر ان کے عقائد سے متأثر ہونے کا اندیشہ نہ ہو تو ان کے مدارس میں پڑھانے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند