• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 179754

    عنوان: جس كا عقیدہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام كے آسمان پر اٹھائے جانے كا نہیں‏، كیا اس كے پیچھے نماز درست ہے؟

    سوال:

    ہماری مقامی مسجد میں جب مقررشدہ امام موجود نہیں ہوتے ہیں تو ایک شخص ہے جو فوراً آگے بڑھ جاتاہے اور نماز پڑھا دیتاہے، مسئلہ یہ ہے کہ وہ شخص اس پر ایمان نہیں رکھتاہے کہ پیغمبر حضرت عیسی علیہ السلام رفع الی السماء ہوگئے ہیں، اور وہ اب بھی حیات ہیں، نیز قیامت سے پہلے وہ نہیں آئیں گے، وہ اپنے یہ خیالات کئی مرتبہ ظاہر کرچکاہے، تو کیا اس کے پیچھے ہمیں نماز پڑھنے کی اجازت ہے ؟اگر ہم اس کے پیچھے نماز پڑھ لیں تو کیا ہماری ہوجائے گی؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 179754

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:33-28/sd=2/1422

     حضرت عیسی علیہ السلام کے آسمان پر اٹھائے جانے اور قرب قیامت دنیا میں نازل ہونے کا انکار کرنے والا شخص کافر اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔ (دیکھیے : تحفہ قادیانیت، جلد سوم) ایسے شخص کو امام بنانا قطعا جائز نہیں ہے ، اس کے پیچھے کسی مسلمان کی نماز صحیح نہیں ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند