• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 604201

    عنوان:

    كیا فرشتہ / یا شیطان انسانی خیالات كو جانتے ہیں؟

    سوال:

    (۱) کیا شیطان انسان کے لیے دل اور دماغ کے خیالات یا باتیں جانتا ہے؟ وہ باتیں اور خیالات جو انسان سوچتاہے؟

    (۲) اگر ہاں تو کیا جن بھی جو شیطان نہیں ہے وہ بھی انسان کے دل کی بات جانتے ہیں؟

    (۳) کیا فرشتے انسان کے دل اور دماغ کے خیالات اور باتیں جانتے ہیں؟ (وہ باتیں اور خیالات جو انسان سوچتاہے)

    جواب نمبر: 604201

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 936-749/H=09/1442

     (۱، ۲، ۳) شیطان، جن، فرشتے انسان کے دل و دماغ کے خیالات اور باتوں کو نہیں جانتے نصوص میں کہیں اس طرح کا مضمون دیکھنا بھی ہمیں مستحضر نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند