• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 42863

    عنوان: ایسے الفاظ استعمال كرنے سے احتراز كریں

    سوال: مجھے معلوم کرنا ہے کہ کیا یہ الفاظ کہنا ٹھیک ہے یا کہ شرکیہ الفاظ ہیں؟ ” نورانی نور کرو بلا دور “اور یہ بھی بتائیں کہ یہ نورانی نور کیا چیز ہے؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 134-106/H=3/1434 غالباً اموات میں سے کسی کو کسی فرقہ میں دہائی دینے کی خاطر یہ الفاظ رائج ہیں ان سے اجتناب واجب ہے کہ لفظ شرک ہونے سے خالی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند