• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 11951

    عنوان:

    حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ نے کن احناف کے بارے میں ناری یا مرجیہ لکھا ہے اور ان کو گمراہ کہا ہے؟(۲)او روہ مرجیہ کس سال میں رہتے تھے اوران کا کیا عقیدہ تھا؟ (۳)اور حضرت شیخ رحمة اللہ علیہ کس سال میں رہتے تھے اوروہ کس امام کے مقلد تھے یا خود مجتہد تھے؟ سوال تھوڑا طویل ہے پر آپ سے گزارش ہے کہ تھوڑی مختصر تفصیل بتادیں اور شکریہ کا موقع دیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11951

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 679=634/ب

    غنیة الطالبین میں حضرت سید الاولیاء عبد القادر جیلانی علیہ الرحمة نے جن احناف کو ناری یا گمراہ فرقوں میں شامل کیا ہے اس سے مراد وہ لوگ ہیں جو فروعات میں امام ابوحنیفہ کے مقلد تھے اورعقائد ان کے گمراہ فرقوں کے تھے، یعنی فروعات میں وہ حنفی ہیں اور عقائد میں مرجئہ وغیرہ (کذا في الجرح والتعدیل للعلامة عبد الحی اللکنوی رحمہ اللہ رحمة واسعة)

    (۲) مرجئہ وہ لوگ ہیں جن کا ادعاء اور عقیدہ یہ ہے کہ ایمان کے بعد معصیت نقصان دہ نہیں ہے جو عقیدہ جادہٴ مستقیم سے ہٹا ہوا ہے۔

    (۳) حضرت شیخ حنبلی المسلک تھے اور چوتھی صدی کے تھے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند