عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد
سوال نمبر: 68968
جواب نمبر: 68968
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1294-1314/L=11/1437
انتقال کے بعد روح اپنے مقام پر چلی جاتی ہے اور ارواح کے احوال چونکہ یکساں نہیں بلکہ اعمال و افعال کے اعتبار سے مختلف ہیں اس لیے مقام بھی الگ الگ ہے، نیک لوگوں کی روحیں علین میں اور بدوں کی سجین میں چلی جاتی ہے اور تاقیامت ان کا مستقر یہیں ہوگا؛ البتہ باوجود ارواح کے علین یا سجین میں ہونے کے اپنی قبور و اجساد کے ساتھ ایک نوع کا اتصال و تعلق رہتا ہے اور یہ تعلق خاص اوقات میں زیادہ بھی ہوجاتا ہے، اس دوران سوال و جواب اور بعض کو عذاب قبر ہوتا ہے، اصلاً یہ عذاب روح کو اور ضمناً جسم کو بھی ہوتا ہے اور یہ عذاب خاص اوقات و حالات میں مرتفع بھی ہو جاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند