• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 26677

    عنوان: ایسے تو میں نے دو/تین سال پہلے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ یہ دیکھنا ٹھیک نہیں ہے، کل میں نے انٹرنیٹ میں کچھ پرانے گانوں کے ویڈیو ز دیکھی ، بعد میں میرے شوہر نے کہا کہ تم نے یہ جو گانے کے ویڈیوز دیکھی ہے ، اس سے تم کو گناہ ہوا ہے۔ میں نے ان کو کہا ، ” ہوا گناہ“ اس کا مطلب میں یہ کہنا چاہتی تھی کہ ، ” ہواگناہ ، لیکن میں اس کی پرواہ نہیں کرتی کیوں کہ میرا موڈ ٹھیک نہیں تھا، اس کی وجہ سے میں نے گانے کے ویڈیوز دیکھی ہے تو کیا حرج ہے؟“۔ اس پر میرے شوہر نے کہا تم نے کفریہ بات کہی، یہ سن کر میں بہت ڈر گئی ۔ میں نے ایک عالمہ سے فون پر اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے بھی جواب میں یہی کہا۔ اس کو میں نے واضح طورپر کہاکہ میں نے کیا کہاتھا۔ براہ کرم، آپ بتائیں کہ میں کیا کروں؟ میں نے سناہے کہ کفریہ بات کہنے سے انسان کافرہوجاتاہے اور نکاح ٹوٹ جاتاہے؟

    سوال: ایسے تو میں نے دو/تین سال پہلے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ یہ دیکھنا ٹھیک نہیں ہے، کل میں نے انٹرنیٹ میں کچھ پرانے گانوں کے ویڈیو ز دیکھی ، بعد میں میرے شوہر نے کہا کہ تم نے یہ جو گانے کے ویڈیوز دیکھی ہے ، اس سے تم کو گناہ ہوا ہے۔ میں نے ان کو کہا ، ” ہوا گناہ“ اس کا مطلب میں یہ کہنا چاہتی تھی کہ ، ” ہواگناہ ، لیکن میں اس کی پرواہ نہیں کرتی کیوں کہ میرا موڈ ٹھیک نہیں تھا، اس کی وجہ سے میں نے گانے کے ویڈیوز دیکھی ہے تو کیا حرج ہے؟“۔ اس پر میرے شوہر نے کہا تم نے کفریہ بات کہی، یہ سن کر میں بہت ڈر گئی ۔ میں نے ایک عالمہ سے فون پر اس سلسلے میں بات کی تو انہوں نے بھی جواب میں یہی کہا۔ اس کو میں نے واضح طورپر کہاکہ میں نے کیا کہاتھا۔ براہ کرم، آپ بتائیں کہ میں کیا کروں؟ میں نے سناہے کہ کفریہ بات کہنے سے انسان کافرہوجاتاہے اور نکاح ٹوٹ جاتاہے؟

    جواب نمبر: 26677

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1687=1264-11/1431

    مذکور فی السوال جملہ کفر صریح کا متقاضی تو نہیں ہے، مگر سخت بے ادبی اور امور دین میں تساہل اور لاپروائی کی علامت ہے، جس سے آپ کو توبہ استغفار کرنا چاہیے اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی چاہیے اور آئندہ احتیاط رکھیں کہ اس قسم کی حرکت نہ ہو۔ اس وقت کلمہ طیبہ کا اقرار واجرا زبان سے کرلیں اور احتیاطاً تجدید نکاح بھی کرلیں تو بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند