• عقائد و ایمانیات >> اسلامی عقائد

    سوال نمبر: 155313

    عنوان: کیا دجال اس دنیا میں موجودہے ؟

    سوال: کیا دجال اس دنیا میں موجودہے ؟ اور کیا وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تھا؟

    جواب نمبر: 155313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:51-206/sn=3/1439

    (۱،۲) جی ہاں! دجال پیدا ہوچکا ہے اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی تھا جیسا کہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کی طویل حدیث (جسے مسلم وغیرہ میں روایت کی گئی ہے)میں مذکور ہے۔ (دیکھیں: مسلم شریف، حدیث: ۲۹۴۲، ۲/۴۰۴، ط: زکریا وغیرہ مع شرح نووی باب قصة الجساسة)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند